نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف احتجاج کی کال ایسے وقت پر دیتی ہیں جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آ رہی ہوں، 14 اکتوبر کو چینی وزیرِ اعظم کا دورہ ہو، 15 – 16 اکتوبر کو SCO Summit کے لئے سربراہانِ مملکت کی آمد ہو،کل شروع ہونے والا بیلاروس کے صدر کا دورہ جس کے لئے ان کے وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کی اسلام آباد آج آمد ہے،خدارا پاکستان کو سیاست پر فوقیت دیں،

واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج اسلام آباد احتجاج کر رہی ہے، ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں،اسلام آباد سیل، راستے بند، مختلف شہروں سے قافلے چل پڑے، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بھی قافلے کے ہمراہ، پنجاب میں رکاوٹیں، متعدد گرفتار کر لئے گئے.تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے جب کہ تمام راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Shares: