لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں گرفتاری رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی-
باغی ٹی وی: عمران خان کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری غیر قانونی قرار دی ہے اور ان کے خلاف کئی نئے مقدمے درج کرائے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ ہے ۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے خلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے اور 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں ان کی گرفتاری روکنےکا حکم دے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک کی تاریخ میں کمزور جمہوریت ہے، اور امید صرف عدلیہ ہے، کسی ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یا نظربند کیا جاتا ہے، حکومت نے اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشت گردہوں۔
آسٹریلیا میں چینی طالبعلموں کی ’ورچوئل کڈنیپنگ‘ میں اضافہ
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، حکومت کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔