خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں تحقیق
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کو طویل عرصے کےلئے محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیائی اجزا انسانی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
باغی ٹی وی : اس ہفتے کے انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمینٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے پینے کی وہ اشیا جنھیں طویل عرصے تک شیلف میں رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے جو طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے وہ مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور ویکسین کے اثرات کو غیر موثر کرتا ہے۔
مزید برآں اس تحقیق کے ماہرین نے کورونا وائرس کی شدت اور خون میں موجود خوراک کو محفوط بنانے والے کیمیائی اجزا کی بلند سطح کے درمیان تعلق کا بھی پتہ چلایا۔
انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کی تحقیق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشہور پروسیسڈ فوڈز کی شیلف میں محفوظ رکھنے کی مدت کو بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والی کیمیائی اجزا مدافعتی نظام کو سخت نقصان پہنچاتا ہے۔
انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کے محققین نے اس مقصد کے لیے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ٹاکسیکٹی فار کاسٹر یا ٹاکس کاسٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا تاکہ خوراک کو محفوظ کرنے کے لیے عام طور پر استعمال ہونے والی کیمیکل اور فوڈ پیکیجنگ میں استعمال ہونے والی ان اشیا کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔
اس تجزیہ میں انیمل اور نان انیمل ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ کیمیکلز مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تحقیق کے نتائج بالخصوص کورونا وبا کے دوران باعث تشویش ہیں۔