پی پی رہنما خورشید شاہ کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

0
26

پی پی رہنما خورشید شاہ کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے بیٹے کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے فرخ شاہ کی 20 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے حکم دیا کہ نیب فرخ شاہ کو گرفتار نہ کرے

عدالت نے خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی

خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

احتساب عدالت سکھر نے نیب راولپنڈی کی طرف سے خورشید شاہ سے تفتیش کی درخواست منظور کردی ,خورشید شاہ کے وکلاء نے دس سوالناموں کے جوابات بھی جمع کروادیئے ،عدالتی اجازت کے بعد نیب دوبارہ خورشید شاہ سے تفتیش کرے گی۔

نیب راولپنڈی نے بھی خورشیدشاہ سے تحقیقات کیلئے درخواست احتساب عدالت میں دی تھی،درخواست میں خورشیدشاہ سے وزارت پاور اینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دینے کی استدعاکی گی ہے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جمع کرادیا،

خورشید شاہ کیس کی انکوائری کے لیے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے،ٹیم میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون شامل ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی ٰباجوہ جے آئی ٹی کاحصہ ہیں،جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبادالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے.

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

Leave a reply