خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ،خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل اپنے دلائل کا خلاصہ آئندہ سماعت سے پہلے جمع کرائیں،آئندہ سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دی جائیگی،رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی جانب سے رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے

رضا ربانی نے عدالت میں کہا کہ کیس کے 7 ہزار صفحات ہیں ، 12 املاک اور بینک اکاوَنٹس کا کیس ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ اپنے دلائل کا خلاصہ آئندہ سماعت سے پہلے دائر کریں،ہم یہ کیس سننا چاہتے ہیں لیکن نیب کو وقت درکار ہے،آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دلائل سن کر انجوائے کریں،

رضا ربانی نے کہا کہ میرا موکل ایک سال سے زیر حراست ہے،جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ 5اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتےمیں سماعت کا آرڈر کر دیتے ہیں،اس ہفتے بیشتر بنچ کوئٹہ رجسٹری میں ہوں گے ،کیس کے لیے خصوصی بنچ بنایا جائیگا،

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

Comments are closed.