خورشید احمد ندیم قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین تعینات
معروف دانشور اور کالم نگار خورشید احمد ندیم کو قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا۔
باغی ٹی وی: خورشید احمد ندیم کی رحمت للعالمین (ﷺ) اتھارٹی کے چیئرمین تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید احمد کی تعیناتی وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی خورشید احمد ندیم کی بطورنیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی چیئرمین تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔
نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی پاکستان میں ایک اتھارٹی ہے جو انصاف اور فلاحی ریاست کے لیے اقدامات کرتی ہے اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے سیرت نبوی اور احادیث پر تحقیق کرتی ہے اس کے علاوہ سیرت نبوی کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے اتھارٹی متعلقہ ماہرین سے مشاورت کرتی ہے، اسے دنیا کے سامنے اسلام کی وضاحت کا کام بھی سونپا جائے گا اس کے قیام کا اعلان اس وقت کیا گیا جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں عشرہ رحمۃ اللعالمین (ص) کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔تھارٹی کے قیام کا آرڈیننس صدر عارف علوی نے 14 اکتوبر 2021 کو جاری کیا تھا-
بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح
صدر مملکت عارف علوی کے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی ایک چیئرمین اور چھ ارکان پر مشتمل ہوگی۔ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے کمیٹی کا مشاورتی بورڈ سہ ماہی بنیادوں پر کم از کم ایک بار اجلاس کرے گا۔
واضح رہے کہ خورشید احمد ندیم کا تعلق راولپنڈی کے نواحی گاؤں سے ہے اور آپ کئی کتابوں کے مصنف ہیں خورشید احمد ندیم نجی ٹی وی اور پاکستان ٹیلی ویژن پر علمی فکری اور سماجی موضوعات پر پروگرام بھی کرتے رہے ہیں روزنامہ جنگ ، اوصاف اور روزنامہ دنیا میں مستقل کالم نگار رہےادارہ تحقیقات اسلامی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے انہیں ان کی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔