خورشید شاہ کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ میں کون پیش نہ ہوا؟

0
122

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ میں کون پیش نہ ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ، رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

جسٹس مشیر عالم کی سرابرہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب بیمار ہیں، نئے پراسیکیوٹر کو کیس تیار کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کامعاملہ ہے،زیادہ التوا نہیں دے سکتے۔عدالت عظمیٰ نے سپیشل پراسیکیوٹرنیب کی علالت کے باعث شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس بھی 4 مئی تک ملتوی کردیا۔

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

Leave a reply