خورشید شاہ کیس، نیب کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر
خورشید شاہ کیس، نیب کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے خورشید شاہ کا مزید 15 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا،خورشید شاہ کا 15روزہ ریمانڈ دینے کی نیب استدعا مسترد کر دی گئی، عدالت نے خورشید شاہ کو 15 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا.
خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، اب وہ ہسپتال میں ہیں، عدالت نے آج انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے