خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل، نیب پنڈی کی درخواست پرجواب طلب

0
35

خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل، نیب پنڈی کی درخواست پرجواب طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل، نیب راولپنڈی نے بھی خورشیدشاہ سے تحقیقات کیلئے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی،

درخواست میں خورشیدشاہ سے وزارت پاور اینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دینے کی استدعاکی گی ہے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جمع کرادیا،نیب پراسیکیوٹر نے نیب راولپنڈی کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی،عدالت نے درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے نیب سکھراور راولپنڈی کے حکام کو 17 جنوری کوطلب کرلیا۔

ورشید شاہ کیس کی انکوائری کے لیے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے،ٹیم میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون شامل ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی ٰباجوہ جے آئی ٹی کاحصہ ہیں،جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبادالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے.

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

Leave a reply