خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد ان کی دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا اور عدالت پہنچ گئیں،آمدن سے زائد اثاثے ،خورشید شاہ کی 2بیگمات نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں16اکتوبرتک 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.
سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے دونوں بیٹوں کو 5،5لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،سندھ ہائیکورٹ نےفرخ شاہ اورزیرق شاہ کی ضمانت 16اکتوبر تک منظورکی
عدالت نےخورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کی ضمانت بھی 16اکتو بر تک منظورکرلی ،خورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کو 5لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا.
قبل ازیں احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا 9 روزہ جسسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
جج نے خورشید شاہ سےمکالمہ کیا اور کہا کہ شاہ صاحب آپ کو نیب سیل میں صحت سےمتعلق کوئی مسئلہ تو نہیں ؟ جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں،گھر سے کھانا لانے کی اجازت دی جائے .
خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے نیب حکام سے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری اور الزامات کے کاغذات عدالت پیش نہیں کئے گئے وہ کاغذات جمع کروائیں اس کے بغیر 15 روز کا ریمانڈ نہیں دے سکتا
نیب وکیل نے کہا کہ کاغذات دفتر میں موجود ہیں، ساتھ نہیں لائے جس پر جج نے کہا کہ آدھے گھنٹے کا وقت دیتا ہوں، کاغذات لے آئیں، جج نے سماعت آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی تھی
خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کشمیر اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کے خلاف 2014 میں بھی نیب نےانکوائری کی تھی،ہائی کورٹ کے حکم پر 2014 میں نیب نے کیس ختم کیا تھا،
نیب کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی خورشید شاہ انکوائری میں نیب سے تعاون نہیں کر رہے،نیب سے تعاون نہ کرنے پر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کولیٹرلکھےگئےمگرعدم تعاون رہا
تحقیقات کے لئے خورشید شاہ کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے.
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی جانب سے خورشید شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے ،خورشید شاہ نے بھی کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر نعرے کا جواب دیا اور کہا کہ جئے بھٹو
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشی دشاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی
نیب حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیےنیب سکھرکے سینئرافسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،خورشید شاہ کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے نیب آفس میں رہے گا