خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
احتساب عدالت سکھر میں خورشید شاہ کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ,نیب نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کا گھر رفاعی پلاٹ پر بنا ہوا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خورشیدشاہ کے15دن کے مزید ریمانڈ کی استدعا کر دی،نیب نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کا گھر رفاعی پلاٹ پر بنا ہوا ہے ،خورشید شاہ کا گھر 60ملین روپے کی لاگت سے بنا ہے ،گھر کی تعمیر آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مد میں آتا ہے ،خورشید شاہ کی بہت ساری بے نامی جائیدادیں ہیں ،خورشید شاہ کے خاندان کے 10بینک اکاؤنٹ ہیں،بینک اکاوَنٹس سےکروڑوں روپے کی آمد رفت ہوئی .
خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ
خورشید شاہ کو عدالت پہنچا دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ،چودھری منظور،فیصل کریم کنڈی،زمردخان اور دیگررہنماعدالت میں موجود ہیں،
خورشیدشاہ اورفیملی پرآمدن سےزائداثاثےبنانےکےالزام میں انکوائری جاری ہے
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
نیب سکھر کی ٹیم نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شا ہ کے گھر کا سرچ آپریشن کیا، نیب نے گھر کے تمام کمروں کی تلاشی لی.، اس موقع پر نیب ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں ،نیب ٹیم کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی کافی تعداد بھی موجود تھی.
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں