خورشید شاہ نے بھی کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت

0
47

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی، خورشید شاہ نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو دوبارہ تحقیقات کے لئے طلب کیا جائے گا

 

نیب نے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اب تک دو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نیب کو ریکارڈ جمع کرا دیا ہے جبکہ جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا انہیں یاد دہانی کے نوٹسز ارسال کیے جائیں گے۔

حکومت کو ہٹانے میں سب کا ساتھ دیں گے، خورشید شاہ کا اعلان

نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹرز میں خورشید شاہ سمیت ان کی دونوں اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں اور بھیتجوں کی جائیداد کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی، اب انہیں باقاعدہ طلب کیے جانے کا امکان ہے تا ہم ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے ابھی تک وارنٹ نہیں جاری کیے گئے.

نیب تحقیقات کے بعد خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل

Leave a reply