خورشید شاہ پیش ہوئے تو عدالت نے کیا کہا…..؟ ریمانڈ میں ہوئی توسیع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ،جج نے خورشید شاہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہے؟ جج شرف الدین شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب آپ واپس جاسکتے ہیں،آپ کے وکیل یہاں عدالت میں موجود ہیں،
خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی،عدالت نے خورشید شاہ کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
قبل ازین سیشن کورٹ سکھرمیں خورشید شاہ کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،نیب نےعدالت میں خورشیدشاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی عدالت نے خورشید شاہ کوپیش کیے بغیرمزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ، عدالت نے کہا تھا کہ خورشید شاہ کو پیش کیے بغیرریمانڈ نہیں دے سکتے،عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ خورشید شاہ کو ایک گھنٹے میں عدالت پیش کیا جائے.
خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں