خورشید شاہ ریفرنس میں شامل اہم شخصیت کو باہر جانے کی ملی اجازت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائدا ثاثہ جات کیس ،عدالت نے صوبائی وزیراویس قادرشاہ کے بھائی جنید شاہ کوملک سے باہرجانے کی اجازت دے دی
عدالت نے کہا کہ ضمانت کے مچلکے جمع کرا کرجنید شاہ باہرجا سکتے ہیں ،جنید شاہ کا نام خورشید شاہ ریفرنس میں شامل ہے ،
سکھر میں عدالت پیشی کے موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ابھی تک پارلیمنٹ کوتسلیم ہی نہیں کیا ،عمران خان ادھراُدھرکی ترمیمیں لانے کوشش کررہے ہیں،عمران خان کے ایسے رویے سے پارلیمنٹ کمزور ہو رہا ہے،حکومت کوآئینی راستے اختیارکرکے پارلیمنٹ کومضبوط کرنا چاہیے،پارلیمنٹ مضبوط ہوگی توریاست مضبوط ہوگی توملک ترقی کرے گا،
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی آرڈیننس کے تحت آئین میں ترمیم خطرناک ہے،ایسا کرنے سے پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو جائے گی ۔ حکومت کوکوئی خوف ہے تو مسئلہ پارلیمنٹ میں لے آئے، پارلیمنٹ میں 15 دن بحث ہو اور راستہ نکالاجائے عمران خان پارلیمنٹ کو نہیں اپنی حکومت کو اہمیت دے رہے ہیں ،ریاست کی مضبوطی کادارومدار آئین پر ہوتا ہے۔
خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں
قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے
نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے