خورشید شاہ کی درخواست ضمانت،سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

0
43

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت،سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی نے عدالتی سوالات پر تیاری کیلئے وقت مانگ لیا

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب مقدمات میں ضمانت کی گنجائش کم ہے، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ضمانت کے اصول واضح کرچکا ہے،رضا ربانی نے کہا کہ عدالت کے لارجر بینچ کے فیصلے سے لاعلم ہوں،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ لگتا ہے آپ کی ٹیم نے آپ کو درست معاونت فراہم نہیں کی،

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اگر خورشید شاہ کے اثاثوں کی وضاحت کرسکتے ہیں تو ہی دلائل دیں، خورشید شاہ نے ہائیکورٹ میں اپنے اہلخانہ کی جائیدادیں تسلیم کیں،میرٹ پر دلائل اسی صورت دیں جب اثاثے آمدن کے مطابق ہوں،خورشید شاہ سیاست میں آئے تو ذرائع آمدن کیا تھے؟

رضا ربانی نے کہا کہ خورشید شاہ نے تمام جائیدادیں گوشواروں میں ظاہر کیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کا کیس جائیدادیں ظاہر کرنے کا نہیں ذرائع آمدن کا ہے، رضا ربانی نے کہا کہ ایف بی آر نے کبھی خورشید شاہ کو نوٹس جاری نہیں کیا،نیب نے اثاثوں کی مالیت زیادہ ظاہر کرکے کیس بنایا، خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات 2001 میں بھی ہوئی تھیں،نیب کو سات سال کچھ نہ ملا تو تحقیقات بند کردیں،

جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ رکارڈ سے سب سامنے آجائے گا کہ کب ذرائع آمدن کیا تھے،رضا ربانی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مجھے کیس تیار کرنے کیلئے وقت دے،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ طلعت اسحاق کا فیصلہ 5 رکنی لارجر بینچ نے دیا تھا،آپ ہمیں طلعت اسحاق کیس کے بارے میں بتائیں؟

وکیل خورشید شاہ نے عدالت میں کہا کہ معذرت خواہ ہوں میں نے طلعت اسحاق فیصلہ نہیں پڑھا،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ آپ کیس کے میرٹس سے متعلق تیاری کر کے آئیں،سپریم کورٹ نے رضا ربانی کو تیاری کا وقت دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

Leave a reply