اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپر یس کو مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحا ل کیا جائے گا-

وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے،کراچی، کوٹری، دادو ، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کا روٹ ہے، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اپریل کےآخرمیں بحال کیا جائے گا ۔

اسرائیل کے وحشیانہ حملے،حماس کمانڈر سمیت مزید 60 فلسطینی شہید

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، نواز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی کا ٹیلی فونک رابطہ

Shares: