نواز شریف کا متبادل بھی نواز شریف کی بیٹی
دور حاضر سفارتکاری اور سرمایہ کاری کا زمانہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس عصری تقاضے سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ حالیہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے اہم دورے پر ہیں جو جدید ترقی یافتہ پنجاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین سمیت کئی اہم ممالک کے دورے کئے۔ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ پنجاب میں خدمت اور تعمیر و ترقی کے وہ باب رقم کر جائیں گی جس کا تقابل دوردور تک نہیں مل سکے گا۔ پی ٹی آئی کے بدترین دور حکومت اور بعد ازاں نگران دور حکومت کی بدانتظامی کے باعث خالی خزانے اور مختلف کنٹریکٹرز کے کھربوں روپے کے زیرالتواع بلز کی ادائیگی کا مشکل ترین مرحلہ درپیش تھا۔ دن رات اور انتھک محنت سے مریم نواز شریف نے سیاسی پشین گوئیوں اور صحافتی تجزیہ کاروں کے سب دعوے غلط ثابت کردیے۔ پنجاب معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔31سال سے قرضوں میں جکڑے پنجاب کو مقامی بینکوں کے قرض سے آزاد کروا دیا۔ 17ماہ کے مختصر عرصے میں مریم نواز شریف نے پنجاب میں تعمیروترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دیے کہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔مریم نواز کی وزارت اعلیٰ نہ صرف تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح وبہبود انکا خاصہ بن گیا بلکہ صحت مند، ترقی کرتا اور محفوظ پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر کردکھایا۔ حکومت کے ابتدائی17ماہ میں 120سے زائد عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کا آغاز اور 70سے زائد پراجیکٹس کی تکمیل اپنی مثال آپ ہے۔ درجنوں ایسے منصوبے ہیں جو محض خواب سمجھا جاتا تھا لیکن مریم نواز شریف نے اس کی تعبیر کو ممکن بنایا۔ مریم نواز کی17ماہ کی کارگردگی کا مختصر خلاصہ یہی ہے کہ نواز شریف کا متبادل بھی نواز شریف کی بیٹی ہی ہے۔
موجودہ سیاسی لاٹ میں مریم نواز واحد شخصیت ہے جو ناصرف نوجوان طبقہ میں انتہائی مقبول اور پسندیدہ لیڈر ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پنجاب اور پاکستان کی موئثر نمائندگی کررہی ہیں۔ اہل پنجاب انتہائی خوش قسمت ہیں کہ انہیں مریم نواز شریف کی صورت ایسی وزیر اعلیٰ ملی ہیں جو عوام دوست اور انتہائی متحرک ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر قیادت ہر شعبہ زندگی میں ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جہاں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ ایمانداری کی شاندار روایات قائم کی ہیں وہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے فنڈز میں بچت کی روایات کو پروان چڑھایا ہے۔ اور قومی دولت کو عوام کی امانت سمجھتے ہو ئے استعمال کیا ہے۔حکومت پنجاب نے صوبے کے بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔پنجاب سیف سٹیز اٹھارٹی اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی جیسے اداروں میں عالمی معیار کی جدیدت، پاکستان اورپنجاب کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز۔ قبضہ مافیا سے 40ہزار ارب کی سرکاری زمینیں واگزار کروانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ مشن امباسیبل کو پاسیبل کرنے کے مترادف ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کا کوئی ثانی ہی نہیں۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے ای ٹینڈرنگ۔
مستحقین کی سوشل اکنامک رجسٹریشن، نوجوانوں کو قرض، طلبا و طالبات کو ای بائیکس اور ہونہار سکالر شپس مل رہی ہیں۔ مریضوں کو مفت ادویات اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات، نئے ہسپتالوں کی تعمیر، ”مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز“ ”نواز شریف کینسر اسپتال“۔ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جارہا ہے۔ سڑکوں کا جال بچھا کر پنجاب کو ترقی کے نئے دور میں داخل کردیا گیاہے۔ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی و فنی تربیت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے TEVTA کو مزید فعال جبکہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کے زیعے 6 لاکھ افراد کو تکنیکی و فنی تربیت کی فراہمی کا ٹارگٹ بنایا گیا۔ پنجاب میں زرعی انقلاب لانے کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ شعبہ تعلیم کی بات کی جائے تو بوٹی مافیہ کا خاتمہ کیا۔ پنجاب کے تمام سکولز اور کالجز کو جدید ترین آئی ٹی لیب سے آراستہ کرنا۔ پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اٹھارٹی کی صورت نصاب سازی، ٹریننگ اور تعلیمی وظائف کو ون ونڈو سولوشن بنا دیاگیا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور ڈی ایچ کیوز کی تعمیر و اپگریڈیشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی میں شفافیت اورجدیت کیلئے اقدامات، صاف پانی، ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسیں، مریم نواز نے پہلے دن سے ہی سیاحت کے فروغ کا بیڑہ اٹھایا ہے اور سینکڑوں نئے سیاحتی مقامات متعارف کروانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ پنجاب کی ایک ہزار سالہ تاریخ کو محفوظ کیا جا رہا ہے جس سے پنجاب کی ثقافت، تاریخ اور روایات کو فروغ ملے گا۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکزمیں تبدیل کرکے پنجاب کو تہذیب و سیاحت کا انٹرنیشنل مرکز بنایا جارہا ہے۔پنجاب کے کلچر اور ثقافتی میلوں کی بحالی۔تمام شعبوں میں مثالی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہی وجوہات ہیں کہ نوجوان طبقہ آئندہ الیکشن میں مریم نواز شریف کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہ رہا ہے۔
ملک محمد سلمان
maliksalman2008@gmail.com








