لاہور میں آسٹریلیا کیلئے بک کروائے گئے کھسوں سےآئس برآمد
کھسوں کے 500 جوڑوں میں منشیات جذب ہونے کی تصدیق ہوئی۔
لاہور: انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور میں آسٹریلیا کے لیے بک کروائے گئے کھسوں سے 37 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور میں واقع کوریئر آفس پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران آفس میں موجود کھسوں کے 20 ڈبے قبضے میں لئے گئے، جانچ پڑتال پرڈبوں میں موجود کھسوں کے 500 جوڑوں میں منشیات جذب ہونے کی تصدیق ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق ہرکھسے سے 37 گرام آئس برآمد کی گئی مجموعی طور پر 1000 کھسوں سے 37 کلوگرام آئس برآمد ہوئی،پارسل راولپنڈی کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔