خسرو بختیار،مخدوم ہاشم جواں بخت کیخلاف نیب کاروائی نہ ہونے پر درخواست دائر

0
82
khasur

لاہور ہائیکورٹ ،سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت کے خلاف نیب کی کارروائی نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی

درخواست محمد احسن عابد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کو 2018 میں ناجائز اثاثہ جات بنانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،ملتان نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں سو ارب کے غیر قانونی اثاثہ جات سامنے آئے،تحقیقات کو ملی بھگت سے لاہور نیب منتقل کروایا گیا،تحقیقات منتقلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،لاہور ہائیکورٹ نے 90 روز میں نیب کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا،چار سال گزرنے کے باوجود نیب لاہور نے کوئی کاروائی نہیں کی،عدالت نیب کو 13 مئی 2020 کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے

Leave a reply