خضدار،باغی ٹی وی(حبیب غلامانی)نرسنگ کالج کی طالبات کااپنے مطالبات کیلئے کلاسز سے بائیکاٹ جاری
تفصیل کے مطابق نرسنگ کالج خضدار کی طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مسائل حل کئے جائیں، عمارت کی تعمیر فی الفور کی جائے، اساتذہ کی موجودگی یقینی بنائی جائے، ہاسٹل میں طالبات کو بنیادی سہولیات اور ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے، اسکالر شپ کا مسئلہ حل کیا جائے۔سیاسی پارٹیاں، عوامی نمائندے ، طلباء تنظیمیں اور سوشل ایکٹوسٹ نرسنگ کالج خضدار کے مسائل کو حل کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان بچیوں کی مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

Shares: