خضدار:N-25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پرمسافر کوچ میں ڈیزل اور سمگلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

خضدار،باغی ٹی وی (حبیب خان بلوچ کی رپورٹ)کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قلات ڈویژن /اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی کا ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خضدار پولیس زمان ، ٹریفک سارجنٹ غوث بخش اور دیگر پولیس اور لیویز کے ہمراہ N-25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کمرشل گاڑیوں میں لگے فوگ لائٹس، ٹریکر ڈوائس ، ڈرائیونگ لائسنس ،روٹ پرمٹ ، فٹنس سرٹیفیکٹ ، چمک پٹی اور مسافر کوچ میں ڈیزل اور سمگلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا-
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے اس حوالے سے سخت احکامات ہیں کہ سپر ہائی ویز پر کوچ ، بس اور ٹرک وغیرہ کی لا پروائی سے آئے روز ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں جن میں سینکڑوں کی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ جس پر ہائی ویز پر کمرشل وہیکل کا موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔
جس پر کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی نے سیکرٹری آر ٹی اے قلات ڈویژن علی درانی کو کاروائی کا حکم دیا جس میں ان کے ہمراہ ڈی ایس پی خضدار ہیڈکوارٹر زمان ، ٹریفک سارجنٹ غوث بخش ، سپرنٹڈنٹ آر ٹی اے عنایت ، لیویز اور پولیس کے جوانوں نے جمعرات کی شب کوئٹہ کراچی شاہراہ زیرو پوائنٹ پر ناکہ لگا کر حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تقریبا 14 کوچ اور 4 دس وہیلرکے فوگ لائٹس موقع پر ہی ختم کر دیے۔ جبکہ متعدد بڑی گاڑیوں کو وارننگ بھی جاری کیا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس غیر قانونی ہے جس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ مذید کوچ ڈرائیورز کو ٹریکر ڈوائس اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ایک بار پھر وارننگ جاری کیا گیا۔ ٹریفک حادثات کے تدارک کے لئے آر ٹی اے قلات ڈویژن نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے لہٰذا ٹرانسپورٹرز حکومت کے جاری کردہ قوانین پر فوری عملدرآمد کریں۔

Leave a reply