خضدار :نرسنگ کالج کی طالبات گذشتہ 2 سال سے اعزازیہ اوربنیادی سہولیات سے محروم

خضدار،باغی ٹی وی (حبیب خان بلوچ کی رپورٹ)نرسنگ کالج کی طالبات گذشتہ 2 سال سے اعزازیہ اوربنیادی سہولیات سے محروم
تفصیل کے مطابقنرسنگ کالج خضدار کی طالبات گذشتہ روز ایک خاموش احتجاج کرکے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے احتجاج ریکارڈ کرایا۔جن میں گذشتہ دوسال سے طلباء کو اعزایہ سے محروم رکھنے کو ایک سازش قرار دیا۔طالبات نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،ایم این اے خضدارسردار اختر جان مینگل،ایم پی اے خضدار یونس عزیز زہری،ایم پی اے محمد اکبر مینگل ،چیف سیکٹری بلوچستان،سیکٹری صحت بلوچستان،ڈارئیکٹر جنرل صحت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ نرسنگ کالج خضدار کی طالبات کی مشکلات جن میں اساتذہ کی کمی ،بس کی فراہمی،گذشتہ دوسال سے جان بوجھ کر اعزازیہ سے محروم رکھنا۔طالبات کو تعلیم کے زیور سے دور رکھنے کے ساتھ صحت کے شعبہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
دنیا بھر میں 12 مئی کے دن نرسنگ کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان خاص کر جھلاوان جیسے پسماندہ ضلع کے واحد نرسنگ کالج کی طالبات کو اعزازیہ کے لئے بھی احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔ہم نرسنگ کالج خضدار کی طالبات اعلی حکام اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہیں کہ نرسنگ کالج خضدار کے طالبات کے مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ طالبات کا کہنا تھاکہ نرسنگ کالج خضدار کی طالبات کے لئے مشکلات پیدا کرکے مجبور کیا جارہا کہ ہم طالبات نرسنگ کالج خضدار عالمی یوم نرسنگ 12 مئی کے دن اپنے مطالبات کے لئے احتجاج ریکاڈ کرائیں۔

Leave a reply