انفرادی کھلاڑیوں کےلحاظ سے پاکستان کے پاس بہترٹیم ہے،خواہش ہے اس بارورلڈ کپ ایشیا میں آئے،برائن لارا
ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر و کپتان برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انفرادی کھلاڑیوں کے لحاظ سے پاکستان کے پاس بہتر ٹیم ہے انگلینڈ نے بہت اچھی ساختہ کرکٹ کھیلی ہے لیکن خواہش ہے کہ اس بار ٹرافی ایشیا میں آئے۔
انگلیںڈ سے شکست: پاکستان نے بھارتی ٹیم پر کالا جادو کرایا،بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوٰی
دوسری جانب سابق بھارتی کپتان و لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ مومنٹم پاکستان کے ساتھ ہے مگر گراؤنڈ کا طول و عرض انگلینڈ کو فائدہ پہنچائے گا۔
سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہپاکستانی ٹیم صحیح وقت پر اپنے عروج پر ہے لیکن چونکہ میلبرن کی باؤنڈریز لمبی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ انگلینڈ پاکستان ٹیم کو آج اسکوائر آف دی وکٹ کھیلنے پر مجبور کرے گا جہاں کی باؤنڈریز بڑی ہیں، انگلینڈ کے بولرز پاکستانی بیٹرز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم اتوار کے روز وہاں بارش بھی متوقع ہے، اسی وجہ سے پیر کے دن بھی 10 اوور کا فائنل کروانے پر غور کیا جارہا ہے-
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ 30 سال قبل 1992 میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ میں آسٹریلیا میں ہی مدمقابل تھیں، جس میں عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم نے پہلی بار پاکستان کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔
شائقین کرکٹ ٹی 20 ورلڈکپ کو بھی 1992ء سے جوڑ رہے ہیں اور وہ دلچسپ نشانیاں بیان بھی کرتے ہوئے امید کا اظہار کررہے ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر تاریخ دہراتے ہوئے ٹی 20 کا فاتح بھی بن جائے گا۔