خواجہ آصف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی

0
64

وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل میں امارت اسلامی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔

باغی ٹی وی :پاکستانی وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی افغانستان پہنچے ہیں ملا عبد الغنی برادر کے دفتر سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی اورافغان حکام نےدوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی رابطوں اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں افغان نائب وزیراعظم کا کہنا تھا افغانستان اور پاکستان کو پڑوسی ممالک کی حیثیت سے اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں، عبدالغنی برادر نے پاکستانی جیلوں میں قید افغانوں کی رہائی پر زور دیا اور طورخم اور اسپن بولدک سے آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب پاکستانی وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a reply