بھارت میں 15 اگست کی مناسبت سے گیم شو "کون بنے گا کروڑپتی” میں فوجی وردی میں ملبوس خواتین افسران کی شرکت نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی۔ شو میں تین خواتین فوجی افسران نے "آپریشن سندور” کے حوالے سے نام نہاد کامیابی سے متعلق گفتگو کی، جسے ناقدین نے سیاسی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔

بھارتی عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پیشہ ور افسران کا تفریحی گیم شو میں جانا عسکری وقار کے منافی نہیں؟ مشہور بھارتی اداکار پرکاش راج نے طنز کرتے ہوئے کہا، "اب فوجی افسران بگ باس میں بھی آئیں گے، آگے کیا ہوگا؟”ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ عمل فوج کو سیاسی اسٹیج ڈرامہ بنانے کے مترادف ہے۔ شو میں شرکت کے مقصد کو لے کر کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ، کیا یہ پیسہ کمانے، عوامی ہمدردی سمیٹنے یا "آپریشن سندور” کی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے،دنیا بھر سے اس اقدام پر تنقید سامنے آ رہی ہے، اور ماہرین کے مطابق فوج جیسے ادارے کو اس قسم کے تفریحی مواد کا حصہ بنانا اس کے پیشہ ورانہ وقار کے خلاف ہے،

Shares: