لیزرکلینک میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

پولیس نے کلینک سے لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیزرکلینک میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق بارہ کہو کی رہائشی خاتون جی 1- 6 میں لیزر کلینک آئی، دوران سروس خاتون کو شک گزرا کہ اسکی ویڈیوز بنائی جا رہی ہے، خاتون نے جب اٹھ کر دیکھا تو کھڑکی کے پیچھے لڑکا موجود تھا،خاتون کو شک ہوا کہ لڑکا ویڈیوز بنا کر فوری لیپ ٹاپ سے کہیں اپ لوڈ کر رہا تھا-

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے لڑکے سے بارہا دفعہ ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی منت سماجت کی ، بات نا ماننے پر خاتون نے ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا،پولیس نے کلینک سے لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا ، لیپ ٹاپ میں اور بھی متعدد خواتیں کی ویڈیوز موجود ہیں ، ویڈیوز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

دبئی ایئرپورٹ پر سامان سے جادو ٹونے کی اشیاء ملنے پر مسافر گرفتار

70 سال سےزائد عرصے تک مصنوعی سانس کی مشین پر زندہ رہنےوالا مفلوج شخص …

بی جے پی پاکستانیوں کو ہمارے حقوق، مکانات، نوکریاں دینا چاہتی ہے،بھارتی وزیر

Comments are closed.