لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا
لاہور:لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا-
باغی ٹی وی : پولیس نے لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزبنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال نے بتایاکہ گرفتار ملزمان انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے،ملزمان قرضہ لینے والی فیملیز کو ویڈیو کال کر کے اسکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویرایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے تھےملزمان بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کرتے تھے ملزمان سے 6 لیپ ٹاپ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔
ضم قبائلی اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات نگران وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے …
دوسری جانب پنڈی بھٹیاں کے اسپتال میں ڈاکٹر اور 2 ملازمین نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی متاثرہ خاتون اسپتال میں والدہ کا آپریشن کرانےآئی تھی جہاں اسپتال کے ملازم نےخاتون کو مشروب پلاکربے ہوش کیا اور زیادتی کی،ملازم متاثرہ خاتون کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا جس کے بعد خاتون سے ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی زیادتی کی، پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان روپوش ہوگئے ہیں،جبکہ اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دئیے ہیں۔