خیبر باڑہ ڈوگرہ چوک کے قریب فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 کے مطابق خیبر کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کیلئے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا،حادثے میں زخمی افراد کے نام انس،سلیم،حارث،احتشام،کلیم اللہ ،مکرم،مدثر،نعمت،لعل بادشاہ ،شاہزیب،قدرت شامل ہیں۔

Shares: