لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )ضلع خیبر میں بہتر زندگی کا بہترین اغاز آگاہی مہم کا افتتاح،یہاں کے بچوں اور مقامی لوگوں کے بہتر علاج معالجہ کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر ظفر

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ظفر علی خان کی زیر نگرانی ٹائپ ڈی ہسپتال جمرود میں بہتر زندگی کا بہترین آغاز، زندگی کے پہلے ہزار دن کے عنوان سے زچہ و بچہ کے صحت کے متعلق کمپین کے آغاز کے متعلق ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا.

اجلاس میں بینظیر نشوونما پروگرام کے عہدیداران سمیت ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسف کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ صحت مند زچہ و بچہ کے لئے ضروری ہے کہ دوران حمل خواتین کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے اور حاملہ خواتین کو متوازن غذا گوشت ،مچھلی ،انڈہ ،دودھ ،دہی ،تازہ پھل اور سبزیاں کھلائی جائیں اور انہیں حفاظتی ٹیکے بھی لگوائے جائیں، جبکہ بچے کی پیدائش سے لیکر دو سال تک خصوصی طور پر ان کی غذائیت کا بھی خیال رکھا جائے۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی آگاہی کو پھیلانے کے لئے ضلع خیبر میں اس کمپین کا آغاز کیا ہے۔ آخر میں میٹنگ کے شرکاء نے اس زچہ بچہ کی صحت کے متعلق آگاہی واک میں بھی شرکت کی۔

Shares: