وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اگر اپنا لہجہ اور الفاظ درست کر لیں تو شاید ان کے مسائل حل ہو جائیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے ان کی بانی سے ملاقات کا کوئی حکم نہیں دیا۔ ان کے مطابق، "پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں میں چھ ماہ جیل میں رہا، وکیل اور اہلِ خانہ کے سوا کسی کو نہیں دیکھا۔”انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت میں گورنر راج سے متعلق کوئی معاملہ زیرِ غور نہیں، اگر سہیل آفریدی کو بانی سے مشاورت کرنی ہے تو کر لیں، مگر "عشقِ لیڈر” کے اظہار میں اتنی لمبی تقریر کی کوئی ضرورت نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت ایک بڑی قوت ہے، مگر حالیہ معرکے میں پاکستانی افواج نے کامیاب حکمتِ عملی اپنائی۔ ان کے بقول، معرکۂ حق 10 سے 12 گھنٹے جاری رہا اور پھر دشمن کو سکون آ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تسلی و تشفی کا عمل جاری ہے، ایک دو بار مزید مذاکرات ہوں گے تو معاملات بہتر ہو جائیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے اڈیالہ جیل میں موجود رہنما کے حوالے سے کہا کہ وزیرِ اعظم کی میثاقِ جمہوریت کی پیشکش پر انہیں مثبت ردعمل دینا چاہیے

سرخ لکیریں عبور ہو چکیں، قطر کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل

ایم کیو ایم کی ای چالان سسٹم پر سندھ اسمبلی میں تحریکِ التوا،حکومتِ سندھ کا سخت ردعمل

سابق کپتان یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس قائم کرلیا

شہباز شریف کا ترک قومی دن پر اظہارِ یکجہتی، کہا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا

Shares: