خیبرپختونخوا میں 3مختلف آپریشنزکے دوران 11خارجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی پر آپریشن کیاجس کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہوئے۔دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دتہ خیل شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں 2 خارجی ہلاک ہوئے،تیسرا آپریشن ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی ہلاک ہوئے۔ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ اس سے قبل 11 دسمبر کو آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میران شاہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہوا، فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا ، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین نے شہادت کو گلے لگا لیا۔
اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید
پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں
پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کا بلدیہ عظمی کراچی بلڈنگ میں احتجاج