لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )معمارانِ قوم کے اس قوم پر بڑے احسانات ہیں،شریف اللہ آفریدی
تنظیم اساتذہ ضلع خیبر نے محمد زاہد صاحب کو ضلع خیبر میں طویل تدریسی خدمات سرانجام دینے پر انہیں محسنِ خیبر کا خطاب دیا ، مردان سے تعلق رکھنے والے محمد زاہد خان محکمہ تعلیم خیبر میں 35 سال خدمات پیش کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔
ان کے اعزاز میں جمرود بازار پرائمری سکول میں تنظیم اساتذہ خیبر کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں محکمہ تعلیم خیبر کے افسران ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مصری خان، اے ڈی ای او (پرائمری) مشرف خان، اے ڈی ای او (سیکنڈری) محمد ثاقب، اے ڈی ای او (لیٹریسی) محمد طاہر خان ، اے ڈی ای او (پی ایند ڈی) عبد الوہاب ، ایس ڈی سی او عادل نواز اور اساتذہ و پرنسپلز نے شرکت کی ۔
تقریب میں تنظیم اساتذہ کے مرکزی و صوبائی قائدین مصباح الاسلام ،ڈاکٹر محمد عثمان اور سکندر خان یوسفزئی نے بھی شرکت کی
تقریب کے دوران مقررین نے محمد زاہد خان کے تعلیمی خدمات اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تنظیم اساتذہ خیبر کے صدر شریف اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد زاہد خان ایک خوش اخلاق اور ڈیوٹی فل ٹیچر تھے جو کافی دور مردان سے خیبر باڑہ صبح سویرے اسمبلی سے پہلے پہنچ جایا کرتے تھے اور بہت محنت و لگن سے بچوں کو پڑھاتے تھے۔
الوداعی تقریب سے محمد زاہد خان نے کہا کہ خیبر کے لوگوں کی جانب سے ان کو کافی پیار اور محبت ملا ہے جو وہ کبھی نہ بھول پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر کے لوگوں کے ساتھ ان کا پیار بھرا رشتہ تاحیات قائم رہے گا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر مصری خان بھی محمد زاہد خان کے خدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیشہ ورانہ خدمات کے بارے میں ہم سنا کرتے تھے اور ہماری یہ خواہش تھی کہ زاہد صاحب سے ملاقات ہوجائے ۔ملاقات ہوتے ہی ان کے حسن اخلاق سے ،ان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جو نہایت شفیق اور محنت کرنے والا ٹیچر تھے جنہوں نے اپنے تدریسی عرصے میں ہزاروں بچوں کے مستقبل بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔