جنگشاہی کے گاؤں پالاری میں 100 گھرانوں میں راشن ،عید کے کپڑے جوتے اور دیگر سامان تقسیم

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجا قریشی )جنگشاہی کے گاؤں پالاری میں کاشف اقبال تھیلیسیمیا کئیر سینٹر کی طرف سے مسلم کمیونٹی شگاگو کے تعاون سے رمضان راشن پیکج کے تحت 100 گھرانوں میں راشن ،عید کے کپڑے جوتے اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا
ٹھٹھہ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور برسات کے سینکڑوں متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں خاص طور رمضان المبارک میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو تکلیف دہ حالات کاسامنا کرناپڑرہاہے ، ایسے موقع پر جنگ شاہی کے قریب گاؤں پالاری جو تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، اس گاؤں میں پینے کے پانی تک کی سہولت موجود نہیں ہے، کاشف اقبال تھیلیسیمیا کئیر سینٹر نے مسلم کمیونٹی شگاگو امریکہ کے تعاون سے رمضان پیکج کے تحت راشن، عید کے کپڑے ، جوتے مچھر دانیاں اور دوسرا ضرورت کا سامان تقسیم کیا ،کاشف اقبال تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے پنہوں عقیلی ، خالد سلیم ارائیں اور شمائیلہ خالد نے بتایا کہ رمضان المبارک میں ہم ان لوگوں کو راشن تقسیم کررہے ہیں جو غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ متاثرین کے لئے ماڈل ولیج بنائے جائیں۔

Leave a reply