سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق تنازعہ میں ایف بی آر کی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیل کو فضول مقدمہ بازی کا شاہکار قرار دیدیا سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو فضول مقدمہ بازی سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی ،دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فضول مقدمے سے وقت اور وسائل ضائع ہوتے ہیں،سپریم کورٹ نے آرڈر چیئرمین ایف بی آر اور ممبر لیگل کو بھیجنے کی ہدایت کر دی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین فورمز نے ایک ہی نتیجہ اخذ کیا اس کے باوجود ایف بی آر سپریم کورٹ میں آیا،دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہر مقدمے میں سپریم کورٹ آنا لازمی ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے اپیل خارج کر دی

دوسری جانب سپریم کورٹ ،ڈيرہ اسماعيل خان کی رہائشی خاتون کو 46 سال بعد وراثتی حق مل گيا سپريم کورٹ نے ڈيرہ اسماعيل خان کی رہائشی خاتون کا والد کی جائیداد ميں حصہ تسليم کر ليا سپريم کورٹ نے ہائی کورٹ فيصلے کے خلاف بھائيوں کی اپيل خارج کر دی، وکیل درخؤاست گزار نے عدالت میں کہا کہ بہنوں نے اپنا حصہ بھائی کو تحفے میں دے دیا تھا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تحفہ دیا گیا اس وقت بہنیں کم سن تھیں،کم عمر بہن کیسے بھائیوں کو جائیداد تحفے میں دے سکتی ہے؟ریکارڈ کے مطابق بہن کی جانب سے وکیل نے بیان دیا،کم سن لڑکی کی جانب سے کوئی وکیل کیسے بیان دے سکتا ہے؟ بھائیوں نے کبھی بہن کو جائیداد گفٹ دی ہے ہر بار بہن ہی کیوں دے؟گفٹ میں کہیں آفر قبوليت کا ذکر نہيں تو اس کی قانونی حيثيت نہيں رہتی،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب بہن نابالغ تھی تو بھائیوں نے کیسے بہن سے ساری جائیداد لے لی،نابالغ بہن کوئی بھی کنٹریکٹ نہیں کر سکتی،

وکیل خریدار نے کہا کہ اراضی خریدنے سے پہلے تسلی کی گئی کہ اس میں بہنوں کا حصہ شامل نہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خریدار نے تسلی کیسے کی؟ کوئی دستاویز دکھائیں، کیس ریکارڈ سے ثابت نہیں ہوتا کہ خریدار نے ٹھوس تسلی کی ہو،سپريم کورٹ نے ہائی کورٹ فيصلے کے خلاف بھائيوں کی اپيل خارج کر دی
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

Shares: