کیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیب کو بند کر دیا گیا؟ عدالت کا استفسار

0
43

کیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیب کو بند کر دیا گیا؟ عدالت کا استفسار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر نیب مقدمات کے ملزمان کی ضمانت درخواستوں پرسماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی،نیب کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ کل بھی آپ کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دی تھی،اس بحران کی صورتحال میں نیب کا یہ رویہ ہے،آپ کو عدالتی احکامات کا کچھ خیال نہیں، یا تو آپ یہ بتا دیں کہ کیا آپ نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیب کو بند کر دیا ہے،

جعلی بینک اکاؤنٹس اور مضاربہ کیس کے 26 ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی گئی تھی

دوسری جانب کورونا وائرس ایمرجنسی پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ کیا ہے،تمام عدالتوں کو فریق کی عدم حاضری پر یکطرفہ فیصلے سے روک دیا گیا،اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں عدم حاضری پر مقدمہ خارج بھی نہیں ہوگا،کسی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں مقرر وقت کی میعاد بھی ختم کر دی گئی،ملک میں کورونا کی وجہ سے جاری ایمرجنسی ختم ہونے تک پابندیوں میں نرمی کی گئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

Leave a reply