کیا مسلم لیگ ق بھی حکومتی اتحاد سے الگ ہو رہی ؟ چودھری پرویز الہیٰ نے بڑا اعلان کر دیا

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بجٹ سیشن،سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی،چوہدری پرویز الہی نے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی، وزیر اعلی عثمان بزدار نے بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الہی کی کاوشوں کو سراہا

وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پر اطمینان کا اظہارکیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادی ساتھ رہیں گے اور اتحاد بھی مضبوط تر ہو گا- پاکستان مسلم لیگ ق سے اتحاد پہلے سے مضبوط اور ورکنگ ریلیشن شپ بہتر ہوئی ہے – آس لگانے والوں کو یاس کے سوا کچھ نہیں ملے گا- پہلے بھی ایک تھے، اب بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے – غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔اتحادیوں کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہبودکا مشن جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے – عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں – اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا۔ سابق حکمرانوں نے میرے دور کے لینڈ مارک منصوبوں کو ختم کر کے عوام پر ظلم کیا- ہم صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں –

چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار محنت کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں –

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الہی، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply