کیا پاکستان بار کونسل کو عمر قید ہوئی؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

0
48

عمرقید کے تعین سےمتعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجربنچ نےسماعت کی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ پاکستان بارکونسل کیس میں فریق بننا چاہتی ہے،جس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا پاکستان بارکونسل کوعمرقید ہوئی ہے؟ ہزاروں لوگ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، طے کر لیں کس کس نے بحث کرنی ہے ،

جرم کے بعد کسی شخص کوکیا فورس میں بھرتی کیا جاسکتا ہے؟ سپریم کورٹ

نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

کیس کی سماعت کرنے والوں میں جسٹس منظور ملک،جسٹس طارق مسعود اورجسٹس فیصل عرب ، جسٹس مظہرعالم میاں خیل،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس قاضی امین احمد بھی بینچ میں شامل ہیں،

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اس کیس کو بغیر وقفے کے سنیں گے،اس کیس میں ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے، قانونی ماہرین کی تجاویز آئی ہیں تمام فریقین کو سن کر تسلی سے فیصلہ کریں گے،

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

 

سپریم کورٹ‌ کا لارجر بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات، چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین بارے ازخود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ عمر قید کا تعین کرے گا،

Leave a reply