پیپلز پارٹی نے حکومت کا حصہ بننے پر مشاورت کا آغاز کر دیا

0
70
lahore

آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر پیپلز پارٹی کی وفاقی میں شمولیت پر 8 وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلز پارٹی کو دی جائیگی۔ بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہونگی۔صدرمملکت، چیئرمین سینٹ کے بعد پی پی پی کو دواور اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے۔پیپلز پارٹی کی سی ای سی اجلاس یا پھر ممبران کو نسل سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گی۔کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیاجائیگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دو روز قبل پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی، اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ممکنہ طور پر پی پی کو 8 وزارتیں دی جاسکتی ہیں۔جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔ جس کے بعد اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت نے دو صوبوں میں اپنے گورنروں کی تقرری کے بعد وفاقی حکومت میں بھی شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے تاہم وزارتوں کے انتخاب اور تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت میں شمولیت کی محض اطلاعات ہیں اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا تصدیق نہیں کی گئی۔

Leave a reply