پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے رینجرز، پولیس اور میڈیا نمائندوں پر حملے، تشدد اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہیں۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا، "شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ "نام نہاد پرامن احتجاج کے نام پر تحریک انصاف کو مزید کتنی لاشیں چاہئیں؟ تحریک انصاف واضح طور پر انتشار اور احتجاج میں فرق نہیں جانتی۔”سینیٹر شیری رحمان نے سوال کیا، "کیا تحریک انصاف کی قیادت ایک اور 9 مئی چاہتی ہے؟ ایک شخص کی رہائی کے لیے سیاسی جماعت کا اس حد تک جانا ان کے مذموم مقاصد کو ظاہر کرتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "تحریک انصاف انتشار اور جتھوں کے زور پر رہائی کی روایت قائم نہ کرے، یہ انتہائی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ملک کے امن اور عوام کی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگاتی ہیں۔”

شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ "تحریک انصاف کی قیادت معصوم لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا بند کرے اور رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ "سینیٹر شیری رحمان نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی سے گریز کرنا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کے حملوں سے رینجرز کے تین اہلکار شہید ہو گئے ہیں،مظاہرین نے سرکاری املاک پرحملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین زیروپوائنٹ سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچ چکے ہیں، بشریٰ بی بی قافلے کی قیادت کر رہی ہیں، اسد قیصر، عالیہ حمزہ و دیگر رہنما بھی بشریٰ بی بی کے احتجاجی قافلے میں شریک ہیں،

انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

پٹھان غیرتمند،ساتھ نہیں چھوڑتے،میرے "میاں” کو لانا ہے،بشریٰ کا کینیٹینر پر خطاب

Shares: