راولپنڈی،باغی ٹی وی( ویب نیوز )راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15ماہ قبل اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی بازیاب کرالی ہے اور اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا گیا،
تفصیلات کے مطابق 03سالہ بچی مارچ 2022 میں رتہ امرال کے علاقہ سے اغواء ہوئی تھی،رتہ امرال پولیس نے اغواء کاروں کو لاہور سے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا، رتہ امرال پولیس نے اغواء کار میاں بیوی طاہر اورسحر کو بھی گرفتار کرلیا، بچی اور والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کیا گیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او رتہ امرال اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچی کی بحفاظت بازیابی ایک چیلنج تھا، جسے رتہ امرال پولیس نے بخوبی سرانجام دیا،15ماہ سے اغواء بچی کو والدین کے حوالے کرنا باعث مسرت واطمینان ہے، بچی کے والدین نے سی پی او سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
Shares: