ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)ڈیرہ پولیس نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے کم سن بچے کی اغوائیگی کامعمہ چند گھنٹوں میں حل کرلیا،ضلعی پولیس نے بچہ بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا،والدین اور اہلیان علاقہ کا ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی بلوچ اور پولیس فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین،ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ عبدالغفورآفریدی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی بلوچ کا پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر زیر قیادت اے ایس پی علی عبداللہ خالد ہمراہ ایس ایچ او سٹی ملک ساجد،ایس ایچ او کینٹ ارسلان خان گنڈہ پور معہ ڈی ایس بی سٹاف ونفری پولیس نے انتہائی محنت سے کام کرتے ہوئے فری آٹے کی تقسیم کے دوران کم سن بچے کی اغوائیگی کیس کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کراکے والدین کے حوالے کردیا ۔آڑہ روڈ کی رہائشی خاتون مسماة(س)بی بی زوجہ محمد زبیر بیساکھی گراونڈ میں مفت آٹے کے حصول کے لیے آئی ہوئی تھی۔ جب وہ آٹا لینے گئی تو اپنے بچے کو اپنی قریبی رشتہ دار لڑکی کو پکڑا دیاخاتون کے جانے کے بعد لڑکی سے2نامعلوم خواتین بچے کو چھین کر فرارہوگئیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابرقیصرانی بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دے کر بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیا جس پر پولیس ٹیم نے جدید ترین سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا اوربہترین حکمت عملی سے6گھنٹے کے اندر بچے کو بازیاب کراکے والدین کے حوالے کر دیا ۔ بچے کے ملنے پر والدین اور اہلیان علاقہ نے پولیس کو زبردست الفاظ خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے بچی کو بازیاب کرانے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیاہے ۔کم سن بچے کے ورثاء نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








