سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاھد ریاض سٹی رپورٹر)ڈسکہ ڈی پی او حسن اقبال سول ہسپتال سے اغواء کیا جانے والا ایک دن کا بچہ بر آمد کر کے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر لیا،ایک دن کے بچے کے اغواء پر غم سے نڈھال ہونے والے والدین بازیابی پر خوشی سے نہال،
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میں زنیب بی بی زوجہ عاصم نے بیٹے کو جنم دیا،ایک دن کے بچے کو نامعلوم ملزمان اچانک اغواء کر کے لے گئے،جس پر ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی،زینب بی بی اس کا شوہر عاصم اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر ڈی پی او حسن اقبال نے ایک دن کے مغوی کی بازیابی کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انہیں پروفیشنل”ٹپس“ دیں،جن کی روشنی میں پولیس نے کام شروع کیا،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی،ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے پر پولیس نے محض18گھنٹوں سے کم وقت میں ایک دن کے بچے کو اغواء کرنے والے ملزم انیس اور اس کی اہلیہ رافیہ کو گرفتار کر کے بچہ بر آمد کر لیا،بچے کو جب اس کے غم سے نڈھال والدین کے حوالے کیا گیا تو وہ خوشی سے نہال ہو گئے،ملزم میاں بیوی کے خلاف تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ڈی پی او حسن اقبال نے ہدائت کی کہ اس زاویے پر بھی تفتیش کی جائے کہ کہیں ان ملزمان کا تعلق بچے اغواء کرنے والے بین الصوبائی گروہ سے تو نہیں جو بچوں کو فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کرتے ہوں،ڈی پی او نے اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی ڈی ایس پی کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر اس مکروہ قانون شکنی میں کوئی سہولت کار ملوث ہے تو اسے بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے،بچے کی بازیابی پر والدین اور رشتہ داروں نے پنجاب پولیس،آئی جی،آر پی او اور ڈی پی او حسن اقبال کے حق میں نعرے بازی کی
سیالکوٹ :ڈسکہ سول ہسپتال سے اغواء ہونے والا ایک دن کا بچہ بازیاب،ملزم میاں بیوی کو گرفتار
