عدالت کے حکم پر اینکر عمران خان کے اغوا کا مقدمہ درج
سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر )عدالت کے حکم پر اینکر عمران خان کے اغوا کا مقدمہ درج
تفصیل کے مکطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اینکر عمران ریاض کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر لیا گیا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لا کر مغوی کو برآمد کر کے معزز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،عدالت عالیہ لاہور کے احکامات کی تعمیل میں اینکر پرسن عمران ریاض کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مغوی عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں درج کرلیا گیا،اندراج مقدمہ کے بعد ڈی پی او حسن اقبال نے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جو عمران ریاض کی بازیابی کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائیں گی،ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ معزز عدالت عالیہ کے احکامات کی تعمیل میں اندراج مقدمہ کا عمل پورا ہو گیا اب مغوی عمران ریاض کی بازیابی کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی عمران ریاض کو بازیاب کر کے معزز عدالت عالیہ کے سامنے پیش کیا جائے گا