اوکاڑہ: دیپالپور کے نواحی علاقے سے جواں سالہ گونگی بہری لڑکی اغواء، پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری

اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور کے نواحی علاقے سے جواں سالہ گونگی بہری لڑکی اغواء
دیپالپور کے نواحی علاقے کند وال سرائے میں جواں سال گونگی بہری لڑکی اغوا۔ مقامی پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار۔والدہ کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے قانونی مدد کی اپیل۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دیپالپور کے نواحی علاقہ کند وال سرائے سے سے رات 08 بجے گونگی بہری لڑکی کو اغوا کرکے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اغوا کرنے میں کامیاب ۔ والدہ کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ رات اپنے بیٹے کے گھر انکو ملنے گئے میں اپنے بیٹے سے کام کے سلسلہ میں میں وہیں ٹھہر گئی اور میری بیٹی گھر کو روانہ ہوگئی جب میں تھوڑی دیر کے بعد اپنے گھر واپس لوٹی تو اپنی بیٹی کو گھر نہ پا کر میں نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھروں میں تلاش شروع کردی لیکن وہ کہیں نہ ملی ۔خدشہ ہے کہ میری بیٹی کو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نا معلوم اغوا کار نے میری بیٹی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جانے میں کامیاب ہوگئے میں اور میرے دیگر عزیزو اقارب جب مقامی پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست گزاری لیکن پولیس آفیسران نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔میری آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے میری بیٹی کو اغوا کاروں سے بازیاب کرایا جائے۔

Leave a reply