گوجرہ :ایک شخص نے بیوی اورسالے کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا

گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)گوجرہ کے نواحی گاؤں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ملزم جو کہ حاضر سروس فوجی بتایا جاتا ہے نے اپنی بیوی اور اس کے بھائی کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا یہ واقعہ چکنمبر 367 ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ میں پش آیا قاتل حاضر سروس فوجی بتایا جاتا ہے
معلوم ہوا ہے کہ مسمی بلال ولد محمد ارشد قوم جٹ بعمر 15 سال سکنہ چکنمبر 366 ج ب گوجرہ(مقتول) جو کہ اپنی بہن سونیا بی بی دختر محمد ارشد قوم جٹ بعمر 21 سال ساکن چکنمبر 367 ج ب گوجرہ(مقتولہ) کو ملنے اسکے سسرال چک نمبر 367 ج۔ ب گوجرہ گیا ہوا تھا ، سونیا کی شادی 2/3 سال قبل مدثر حسین ولد سخاوت قوم جٹ سکنہ چکنمبر 367 ج ب گوجرہ(الزام علیہ)سے ہوئی تھی بلال اور سونیا دونوں بہن بھائی کمرے میں سو رہے تھے کہ مدثر حسین نے دونوں پر چھری کے ساتھ وار کر کے گلے اور پیٹ کاٹ دئیے جوکہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ،تاہم ابھی تک جو وجہ عناد سامنے آئی ہےکہ مدثر حسین جوآرمی میں ملازمت کرتا ہے اور آج کل اس کی سیالکوٹ میں پوسٹنگ ہوئی تھی جو بیوی کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا مگر بیوی ساتھ جانے کے لیے رضا مند نہ تھی ،مقامی پولیس اور ڈی ایس پی گو جرہ آفتاب احمد صدیقی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ برائے پوسٹمارٹم پہنچا دی گئی ہیں اور پولیس مصروف کارروائی ہے جب کہ ملزم جو حاضر سروس فوجی بتایا جاتا ہے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔

Leave a reply