پنڈی بھٹیاں : سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ و فیکٹری مالکان اور زمینداروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ و فیکٹری مالکان اور زمینداروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے خلاف ورزیوں پر -82 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے دیئے جبکہ متعدد بھٹہ و فیکٹری مالکان، کا شتکاروں اور زمینداروں کو مجموعی طورپر گیارہ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔حافظ آباد میں سموگ پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ و فیکٹری مالکان، فصلوں کی باقیات جلانے والے کاشتکاروں اور زمینداروں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمدنے دھواں چھوڑنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں پر کاروائی کرتے ہوئے چار بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ متعدد مالکان کو مجموعی طور پر 8لاکھ 70ہزارروپے جرمانہ کیا۔اس طرح اسسٹنٹ کمشنر حافظ آبادرب نواز چدھٹر نے فصلوں کی باقیات جلانے پر 9زمینداروں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں بلاول علی ہنجرا نے بھی فصلوں کی باقیات جلانے پر 6زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے۔اسسٹنٹ کمشنر ز،محکمہ زراعت اور ریونیو افسران نے خلاف ورزیوں پر اب تک مجموعی طور پر دولاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

Leave a reply