کنگ آف کامیڈی امان اللہ کی نماز جنازہ کونسے معروف عالم دین پڑھائیں گے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف کامیڈین امان اللہ کی نماز جنازہ شام7بجےپیراگون سوسائٹی میں ادا کی جائے گی،

کامیڈین امان اللہ کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے، پہلے نماز جنازہ کا وقت نماز عصر کے بعد کا طے کیا گیا تھا، لیکن اب وقت میں تبدیلی کی گئی ہے، اب نماز جنازہ مغرب کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی، نماز جنازہ معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے

واضح رہے کہ امان اللہ کی وفات آج دن کو ہوئی وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وزیراعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمران خان نے مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا مرحوم امان اللہ سٹیج، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

خیال رہے امان اللہ 1950کو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ پاکستانی سٹیج کے ایک مشہور و معروف مزاحیہ اداکار ہیں جو سٹیج کے سب سے پرانے اداکاروں میں سے ایک تھے۔

معروف کامیڈین امان اللہ کی وفات پر وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں کا تعزیت کا اظہار

Shares: