کس کا پیغام لے کر کراچی آیا ہوں؟ احسن اقبال کا ایئر پورٹ پرہوا پرتپاک استقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا وفد کراچی پہنچ گیا، کراچی پہنچنے پر احسن اقبال شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، مصدق ملک کا پرتپاک استقبال کارکنان نے کیا،کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ایئر پورٹ پر ن لیگی کارکنان نے احسن اقبال کو کندھے پر اٹھایا اور نعرے بازی کی،
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاھد خاقن عباسی جنرل سیکرٹری احسن اقبال ،مریم اورنگ زیب،مصدق ملک کی کراچی آمد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال ھزارون کارکن کے ھمراہ ریلی کی صورت مین قائد اعظم کی مزار پے حاضری دینے لیے راونگی https://t.co/FexS3GvNxE
— Musharraf Malik (@malik_musharraf) March 5, 2020
لیگی رہنما ایئر پورٹ سے مزار قائد پہنچے اور بانی پاکستان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ رہائی کے بعد مزار قائد حاضری کے لیےآئے ہیں،2018انتخابات میں کراچی کا مینڈیٹ چرایا گیا،کراچی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار تھا،کراچی میں بوری لاشیں ملتی تھیں،مسلم لیگ ن نے کراچی میں امن قائم کیا،ہمارے دورمیں کراچی میں 200 سے زائد بندکارخانے دوبارہ بحال ہوئے ،کراچی میں نوازشریف کے پیغام کو لیکر آئے ہیں،کراچی ن لیگ کا قلعہ بنے گا