کس کو دھمکیاں دی جار ہی ہیں؟ عباسی پھٹ پڑے

تمام مقدمات من گھڑت ہیں،ریاست ہی ناانصافی پر اتر آئی ہے،ہم حاضر ہیں،برداشت کرلیں گے لیکن حکومت برداشت نہیں کرے گی

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں ہی گرفتاریاں ہیں،ثابت کیا ہونا ہے؟ ثبوت کچھ ہو تو ثابت ہو , نواز شریف پر کرپشن کا الزام ہے نہ مجھ پر،یہاں وہاں سے طرح طرح کی باتیں سن کرمقدمات بنا دیتے ہیں،تمام مقدمات من گھڑت ہیں،ریاست ہی ناانصافی پر اتر آئی ہے،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ 22گریڈ کے ریٹائرڈ افسروں کو دھمکیاں دے کرگواہ بنایا جا رہا ہے،ایسے کیسز کبھی چلے ہیں نہ چلیں گے،تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی .ہم حاضر ہیں،برداشت کرلیں گے لیکن حکومت برداشت نہیں کرے گی،ڈیڑھ سال سے کاغذ بھرے جا رہے ہیں، ریفرنس فائل ضرور ہوگا لیکن اس کی حقیقت کچھ نہیں،

جیل نہ ہوئی دفتر ہوا، شاہد خاقان عباسی نے کمپیوٹر،اے سی، فریج، اوون، تین ملازم مانگ لئے

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا کے آزادی مارچ کے حوالہ سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ بڑی کامیابی ہے،آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے

نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کب دائر کرے گی؟ خبر آ گئی

قبل ازیں عدالت نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی،

Comments are closed.