کس ملک کے آرمی چیف میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص؟

0
38

کس ملک کے آرمی چیف میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، فلپائن کے آرمی چیف مین بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے

خبر رساں ادارے کے مطاب قفلپائن کے آرمی چیف جنرل فیلمون سانتوس بھی کرونا کا شکار ہو گئے، فلپائنی وزیر دفاع کے مطابق وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے

دوسری جانب امریکی نیوی سیکرٹری تھامس مولڈے کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی کے 23 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پانچ ہزار نیوی اہلکاروں کی ٹیسٹنگ کافیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکا میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد نے چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 4 افراد پر مشتمل خاندان کو 3 ہزار ڈالرز ماہانہ دیے جائیں گے۔ امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 82 ہزار 594 ہو گئی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1300 ہو گئی، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیسٹ ہونے کے ساتھ تعداد میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے،

قبل ازیں رواں ماہ ہی کرونا وائرس سے مصر میں ایک جنرل کی موت ہو چکی ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے مصری فوج کے جنرل خالد شلتوت جان کی بازی ہار گئے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے جنرل کی موت اتوار کو ہوئی تھی، ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ان کا علاج جاری تھا کہ ان کی موت ہو گئی

واضح رہے کہ دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چار لاکھ 71 ہزار سے زائد متاثر ہیں ،پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 10 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

Leave a reply